
بغداد : امریکی فضائی حملوں کے جواب میں عراقی مزاحمتی گروپ نے عراق اور ہمسایہ ملک شام میں امریکی اہداف پر جوابی حملے کئے ہیں۔ مزاحمتی گروپ کاکہنا ہے کہ اس نے مغربی صوبے الانبار میں عین الاسد ایئربیس پر میزائل حملے کیے ہیں۔ جبکہ اردن اور عراق کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی شام میں اسٹریٹجک التنف فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کے الخدرا گاؤں پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔


































