
بغداد : عراق کی اسلامی مزاحمت نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے جب عراق میں اسلامی مزاحمت نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں حیفا اور اس کے اہم مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ عراقی مزاحمتی فورسز قابض حکومت کو اس وقت تک نشانہ بناتی رہیں گے جب تک کہ دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کی مکمل تباہی نہیں ہو جاتی۔


































