
بغداد : عراق میں سیاسی بحران نے نیا موڑ لے لیا صدر گروپ کے 73 ارکان پارلیمنٹ کے بعد وزارت عظمیٰ کے امیدوار محمد جعفر صدر بھی دستبردار ہوگئے۔محمد جعفر صدر نے ٹوئٹ کیا کہ میں قومی منصوبے کی حمایت میں وزارت عظمیٰ کےعہدے کے لئے پارٹی کی طرف سے نامزد تھا تاہم صدر گروہ کے رہنما مقتدی صدر کے کہنے پر خود کو اس دوڑ سے الگ کرتا ہوں اور اب اس عہدے کے لئے امیدوار نہیں ہوں میں اپنے سلسلے میں مقتدی صدر اور نجات وطن اتحاد کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


































