Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا کے ساتھ ایک نیا سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے، عراق

بغداد : عراق کے وزیر دفاع سبط العباسی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایک نیا سکیورٹی معاہدہ زیر غور ہے۔ امریکا نے عراقی فوج کو جدید ہتھیاروں سے مسلح کرنے کے سلسلے میں کوئی شرط یا ریڈلائن مقرر نہیں کی ہے۔ العباسی نے کہا کہ 130 شامی فوجی عراق کے ایک سکیورٹی مرکز میں موجود ہیں اور بغداد نے ان کے قیام یا واپسی کی منظوری دے دی ہے، تاہم وہ اس وقت قانونی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک شام کی وزارت دفاع سے کوئی باضابطہ مشاورت نہیں ہوئی ہے۔ عراق کے وزیر دفاع نے شام میں سکیورٹی مسائل کے پیش نظر بغداد کے حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے الہول کیمپ اور ایس ڈی ایف کے زیر انتظام جیلوں کو عراق کے سکیورٹی خدشات کا سبب قرار دیا۔ عباسی نے داعش کے خلاف جنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ داعش اب بھی عراق میں موجود ہے اور انبار، کرکوک اور الحضر میں گروہوں کی شکل میں کارروائیاں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular