
لندن : برطانیہ میں حکومت نے ایرانی حامیوں کو ملک کی داخلی سلامتی کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ سیکیورٹی منسٹر ڈین جارویس نے کہا کہ ایران۔ پاسداران انقلاب۔اانٹیلی جنس سروسز۔ وزارت انٹیلی جنس اور سیکورٹی کو غیر ملکی اثر و رسوخ کی رجسٹریشن اسکیم کے اعلیٰ درجے پر رکھا جارہاہے۔ برطانیہ میں جو بھی ایرانی ریاست کے لیے کام کرتا ہے یا اس کا پراکسی ہے۔ اسے رجسٹریشن کرانی ہوگی ورنہ اسے جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹر کرنے میں ناکامی ایک مجرمانہ جرم ہے اور اس کا مطلب پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے برطانوی حکام کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے ایران کی جانب سے ملک کی داخلی سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ وہ ایرانی قوم کے خلاف اپنی معاندانہ پالیسیوں اور الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں۔


































