Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کا خلیج عمان میں بحری جہاز سے دور مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران : ایران نے خلیج عمان میں بحری جہاز سے دور مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل 17 سو کلو میٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اس کامیاب تجربے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بڑی کامیابی کے نتیجے میں ہماری بحری طاقت کا دائرہ وہاں تک جائے گا جہاں تک ہم مناسب سمجھیں گے۔ اب جبکہ ان جہازوں پر دورمار بیلسٹک میزائل نصب کردئے گئے ہیں تو ہماری سلامتی کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن طاقتوں کے لئے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بحریہ کے ڈرون طیاروں، کروز میزائلوں اور بحری اہداف پر دقیق وار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے لیس ہونے سے ہمارے ترقی یافتہ سسٹموں کے پیچیدہ مجموعے کی عکاسی ہوتی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل حسین سلامی نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی سازش اور حماقت آمیز اقدام کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا ردعمل انتہائی شدید ہوگا اور سپاہ پاسداران بھی بڑی طاقتوں کو اپنے استحکام، طاقت اور عزم کا مزہ چکھانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular