Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ایران کا ایٹمی پروگرام ایک سے دو سال پیچھے چلا گیا، پینٹاگون کا مکمل تباہی کے دعوے سے گریز

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جنونی صدر ٹرمپ کے برعکس ایرانی ایٹمی پروگرام کی مکمل تباہی کے دعوے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام ایک سے دو سال پیچھے چلا گیا ہے۔ محکمہ دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے نشانہ بننے والی تین ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے ان حملوں کو ایک جرات مندانہ آپریشن کے طور پر سراہا۔ پارنیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے ان کے پروگرام کو کم از کم ایک سے دو سال تک کم کر دیا ہے۔
اس کے برعکس صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام ایسا ختم کر دیا گیا ہے جیسا کہ پہلے کبھی تھا ہی نہیں۔
اس سے قبل محکمہ خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ ایران آئی اے ای اے کو جوہری پروگرام تک رسائی کی اجازت دے۔ ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو ایسے وقت میں معطل کرنے کا انتخاب کیا جب اس کے پاس راستہ تبدیل کرنے اور امن اور خوشحالی کا راستہ منتخب کرنے کا موقع موجود ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular