Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کا اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرونز اور کروز میزائل سے حملہ

تہران: ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور کروز میزائل سے حملہ کردیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مخصوص فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ڈرون بیس کلو گرام بارودی مواد سے لیس ہیں۔ ایرانی ڈرونز نے کرمانشاہ، دوکوہہ، مغربی ایران اور دیگر علاقوں سے اڑان بھری ہے۔ اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔ ایرانی میزائل اسرائیل میں مختلف مقامات پر گرے۔ حملہ شروع ہوتے ہی اسرائیلی عوام میں کھلبلی مچ گئی اور لوگ میزائل حملوں سے بچنے کیلئے پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔ اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اردن، شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔ ایرانی حملے کے بعد اردن نے ہنگامی حالت بھی نافذ کردی ہے ۔ ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular