
لندن : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فلسطینیوں کے بجائے اسرائیلیوں کو بیدخل کرنے کی تجویز دیدی۔ کہا امریکا اسرائیلیوں کو گرین لینڈ میں بسادے اس طرح وہ ایک تیر سے دو شکار کرلے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈنمارک کے جزیرے گرین لینڈ پر دعویٰ کررہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ پاگل پن ہوگا۔ ایسا کوئی بھی اقدام پورے خطے کے لیے بھیانک تباہی کا باعث بنے گا میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اس قسم کا احمقانہ قدم اٹھائے گا کیونکہ یہ واقعی ایک پاگل پن ہو گا جس کے نتائج کی لپیٹ میں پورا خطہ آئے گا۔ سید عباس عراقچی نے ٹرمپ کے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کی تجویز پر کہا کہ دوسرے فریق کو ہماری توجہ حاصل کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہم نے بہتر کے علاوہ کچھ نہیں سنا اور فقط یہ لفظ کہہ دینا کافی نہیں۔


































