
اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ حسین امیر عبداللہیان نگراں وزیراعظم، وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے. جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران اعلیٰ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہے۔ اس موقع پر حالیہ پاک ایران کشیدگی اور کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس موقع پر پاک ایران تناؤ سے بچنے کےلیے سفارتی رابطے مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ دونوں ممالک باہمی اعتماد کی بحالی کےلیے اقدامات پر بھی بات چیت کریں گے۔


































