Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران کی پہلی فوجی مشقیں، جدید میزائلوں کے تجربات

تہران : اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ جس کے دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے۔ ایرانی بحریہ نے دفاعی مشقوں کے دوران اپنے جدید ترین کروز میزائلوں نصیر۔ قدیر اور قادر کے ذریعے دشمن کے فرضی اہداف کو کامیابی سے تباہ کردیا۔
مشق کے دوران ساحل اور بحری جہازوں سے بیک وقت فائر کیے گئے میزائلوں نے شمالی بحر ہند اور عمان کے سمندری علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مشق میں میزائل فائر کرنے والی کشتیوں گناوہ اور سبلان نے کروز میزائلوں کو بیک وقت فائر کیا، جس کے نتیجے میں مقررہ ہدف مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
قادر میزائل ایک درمیانی رینج، ریڈار سے بچنے والا اور اینٹی شپ کروز میزائل ہے جس کی ہدف کو تباہ کرنے کی طاقت اور نشانہ لگانے کی دقت انتہائی زیادہ ہے۔ یہ میزائل بحری جہازوں اور ساحلی اہداف کے خلاف استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
قدیر میزائل ایک لانگ رینج، ریڈار سے بچنے کی صلاحیت کا حامل اور اینٹی شپ کروز میزائل ہے جو بحری جہازوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔ اس کی ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت اور نشانہ لگانے کی دقت زیادہ ہے۔
نصیر میزائل ایک قریبی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے جو ریڈار کی نظروں سے اوجھل کشتیوں کو درست نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ میزائل چھوٹے بحری جہازوں کے خلاف زیادہ مؤثر ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular