
تہران : ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں لیکن ختم کرنے کے نہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خطاب میں کہا کہ اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، جنگ کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔ کسی بھی نئی جارحیت کے نتائج کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہیں گے اور ذمہ داری ان لوگوں پر عائد ہو گی جو اس طرح کی کارروائیاں شروع کرتے ہیں یا اس کی حمایت کرتے ہیں۔


































