
تل ابیب : ایران نے نطنز ایٹمی تنصیبات پر حملے کے جواب میں اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد پر شدید ترین حملہ کیا۔ حملوں میں چھ افراد ہلاک اور دو سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ایران نے جنوبی اسرائیل کے دونوں شہروں پر الفتح اور خیبر میزائلوں سے حملہ کیا۔ دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام ہوگیا اور میزائلوں نے ہرطرف تباہی مچادی۔ سب سے زیادہ نقصان عراد میں ہوا۔ جہاں بیس سے زائد عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں اور متعدد کو نقصان پہنچا۔ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے پندرہ سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دیمونا میں بھی ہر طرف تباہی مچ گئی، کئی میزائل اسرائیل ایٹمی تنصیب سے چند کلومیٹر دور گرے۔ حملوں میں ستر سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے ایران کی نطنز ایٹمی تنصیب پر حملہ کیا تھا جس سے ایٹمی تنصیب کو نقصان پہنچا۔ ایران کی جوہری توانائی ایجنسی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ این پی ٹی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


































