
تہران : ایران نے ڈیگو گارشیا میں برطانوی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرکے کھلبلی مچادی۔ ایران نے 3800 کلو میٹر دور ڈیگو گارشیا پر دو بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایرانی میزائل فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے ایک میزائل راستے میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے کو مار گرایا۔
ایران نے کہا تھا کہ اس کے پاس دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں لیکن ڈیگو گارشیا پر میزائل حملہ ثابت کرتاہے کہ ایرانی میزائلوں کی رینج دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ ہے۔


































