Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران نے مظلوم فلسطینیوں سمیت ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند کردیا، متحدہ علماء محاذ پاکستان

متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے خیبر میزائل حملوں نے جرأت حیدری کے جذبات کو بیدار کرکے مظلوم فلسطینیوں سمیت ملت اسلامیہ کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں اور اسرائیل و امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، پاکستان سمیت مسلم حکمران اگر پوری قوت کیساتھ غزہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ کردار ادا کریں تو چند گھنٹوں میں غاصب قابض قاتل اسرائیل ارض مقدس فلسطین چھوڑ کر بھاگ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ظلم کے خلاف اپنے دفاع میں اسرائیل پر جوابی حملہ عقلاً ، شرعاً اور قانوناً جائز تھا۔ میڈیا کو جاری کردہ مشترکہ بیان دینے والوں میں محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ محمد حسن شریفی، علامہ مفتی ضیاء اللہ سیالوی، علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، مفتی اسدالحق چترالی و دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular