
تہران : ایران کا شہر نطنز میزائل کے تجربات کے باعث زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی عالمی میڈیا نے جوہری پلانٹ پر حملے کی قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ائیر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے نطنز میں میزائل فائر کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد آسمان پر تیز روشنی دیکھی گئی ہے۔ یہ میزائل فوری ردعمل فورس کے تجربات کے سلسلے میں فائر کیا گیا۔ ایرانی ائرڈیفنس کے کمانڈر نے کہا ہےکہ اس طرح کی مشقیں مکمل طور پر محفوظ زون میں مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کی جاتی ہیں تاکہ علاقے میں موجود نظاموں کا جائزہ لیا جا سکے۔


































