
تہران : بچوں کی امریکی شہریت کے باعث تنازعہ میں گھرے ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے استعفیٰ دے دیا۔ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس کے مشورے پر استعفیٰ دیا ہے تاکہ صدر مسعود پزشکیان کی انتظامیہ پر دباؤ میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت چھوڑ کر عوام کی خواہش اور حکومت کی کامیابی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں رہے گا۔ مجھے قابل احترام ڈاکٹر پزشکیان کی حمایت کرنے پر فخر ہے اور ان کے اور عوام کے دیگر سچے خادموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ایرانی قانون کے مطابق ایسے افراد جو غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں یا جن کے قریبی اہل خانہ ایسی شہریت رکھتے ہیں انہیں ایرانی حکومت میں حساس عہدوں پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔


































