Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایرانی سعودی وزرائے خارجہ ملاقات، تعلقات میں پیشرفت پر اظہارِ اطمینان

جدہ :جدہ میں او آئی سی کے اجلاس کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کو آگے بڑھانے کی سمت میں نئے اقدامات کے لیے سعودی عرب کی خواہش پر زور دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس بلانے کی ایران کی تجویز کو قبول کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فلسطین کی حمایت کی ضرورت پر ایران اور سعودی عرب کے مشترکہ موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فلسطین کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی سمت میں جدہ سربراہی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔ فیصل بن فرحان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کی سمت میں سعودی عرب کی جانب سے نئے اقدامات کی خواہش پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular