Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر ایرانی صدر کا تعزیتی پیغام

صیہونی رژیم کے مغربی غزہ کے الشاطی مہاجر کیمپ میں ایک گاڑی پر حملہ میں "حماس” کے پولیٹیکل بیور چیف اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹوں اور تین پوتوں کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "سید ابراهیم رئیسی” نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ جس میں انہوں نے اسماعیل ھنیہ سے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت کی۔ اس پیغام کا متن درج ذیل ہے۔
برادر مجاهد جناب اسماعیل هنیه
پولیٹیکل بیورو چیف تحریک مقاومت اسلامی – حماس
سلام‌علیکم بما صبرتم
(تم پر سلام ہو جو تم نے صبر کیا)
الشاطی مہاجر کیمپ پر صیہونی رژیم کے جنونی اقدام کی وجہ سے آپ کو اپنے تین بے گناہ و عزیز فرزندوں اور اُن کے ہمراہ افراد سے محروم ہونا پڑا۔ جس پر ایرانی عوام اور میں بہت غم زدہ ہوں۔ بلا شبہ اس بھیانک جرم نے صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم اور بچوں کے قتل کی عادت کو آشکار کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل تباہی کی دلدل میں پھںسنے اور مزاحمتی محاذ کے مقابلے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے انسانیت سوز جرائم انجام دے رہا ہے جو انسانیت کے خلاف جرائم میں کسی اخلاقی و انسانی اصول کی پاسداری نہیں کرتا۔
بد قسمتی سے انسانی حقوق کے دعوے دار تاریخ میں ایسے بے مثال جرائم کو نہ صرف دیکھ رہے ہیں بلکہ خاموشی اور ان بزدلانہ اقدامات کی حمایت کر کے صیہونی رژیم کو اس طرح کی کارروائیوں کے تسلسل کا جواز فراہم کرتے ہیں۔ ایسے کردار اس جرم میں اس نفرت انگیز رژیم کے برابر کے شریک ہیں۔ میں نہایت افسوس کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں آپ کے خاندان اور مقاومتی محاذ کے مجاہدین کو تعزیت پش کرتا ہوں۔ آج کے عزیز دن کی مناسبت سے خداوند متعال سے شہداء کے عالی درجات اور آپ کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ مقاومت کے نورانی راستے پر آپ کی ثابت قدمی اور اس مقدس مشن پر کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
سید ابراهیم رئیسی
صدر اسلامی جمهوریہ ایران

مزید پڑھیے

Most Popular