Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کامیاب دورہ پاکستان، واپس روانہ

کراچی : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے معزز مہمانوں کو الوداع کہا۔ ایرانی صدر کا تین روزہ دورہ مصروف ترین رہا۔ دورے کے آخری مرحلے میں ایرانی صدر کراچی پہنچے۔ گورنر ہاؤس میں گورنر کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد ایرانی صدرنے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مزار قائد کے بعد ایرانی صدر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ دوران تقریب ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی۔
کراچی سے پہلے ایرانی صدر نے لاہورکا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایرانی صدر سے ملاقات کی جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
ایرانی صدرنے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ ایرانی صدر نے دورہ پاکستان میں صدر آصف زرداری۔ وزیراعظم شہبازشریف۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular