
تہران: ایران اور لبنان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور یوسف رجی نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسافر پروازوں کی بحالی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اپنی اس ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور لبنان دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے تحفظ پر زور دیا۔ سید عباس عراقچی اور یوسف رجی نے گفتگو میں خاص طور پر تہران بیروت پروازوں کے حوالے سے درپیش مسئلے پر تبادلہ خیال کیا اور حسن نیت کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔


































