
تہران : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ وہ سفارتکاری کیلئے پیرس۔ لندن اور برلن جانے کیلئے تیار ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ انہوں نے جوہری پروگرام اور دیگر مشترکہ مفادات پر فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیے مذاکرات اور سفارتی راستے کی تجویز پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں عباس عراقچی نے یورپی ٹرائیکا میں سے ہر ایک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں جمود کو ناکام کی صورتحال سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ سفارت کاری کے مطالبے کے باوجود تینوں ممالک نے مشکل راستے کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیند اب ان تھری ممالک کے کورٹ میں ہے۔ ان کے پاس خصوصی مفاد رکھنے والے گروپوں کی گرفت کو ختم کرنے اور ایک مختلف راستہ بنانے کا موقع ہے۔ اس نازک موڑ پر ہم کس طرح کام کرتے ہیں اس سے مستقبل قریب کی وضاحت ہو سکتی ہے۔


































