
ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان نے ماہ رمضان میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں سفارت کاروں نے ٹیلیفونک گفتگو میں چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کے ساتھ ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان 10 مارچ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا اور برسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔


































