
اسلام آباد: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا انتخابی نظام انتہائی جمہوری اور قابل تقلید ہے۔ جماعت اسلامی پوری طاقت کے ساتھ فلسطین ایشو اور کاز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم جماعت اسلامی کے تاریخی کردار کو اتحاد امت کیلئے سراہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے۔ فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت کو ایران کی مزید حمایت کی ضرورت ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومت کو بین الاقوامی دباؤ سے باہر آنا چاہیے۔ فلسطین ایشو پر ہم ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے امیر جماعت اسلامی کو دورہ ایران کی دعوت دی۔


































