
Trump
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت جاری ہے تاہم امریکہ ایران کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر بلیک میل نہیں کرنے دے گا۔ اوول آفس میں مختصر گفتگو کے دوران امریکی صدر نے ایران کے رویے کو 47 برسوں سے جاری ایک پرانی عادت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رہنما آبنائے ہرمز کو بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن امریکہ انھیں اجازت نہیں دے گا کہ وہ ہمیں بلیک میل کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔


































