
تہران : ایران کے شہر سراوان میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعہ پر ایرانی وزارت خارجہ نے مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکومت پاکستان اور متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق دشمنوں کو ایران پاکستان برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


































