Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ایران کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا، عراقچی

تہران : ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت کے ساتھ جاری جنگ میں ایران کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔ امریکی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگ بندی کی کسی نئی اپیل کو مسترد کر دے گا کیونکہ امریکا اور صیہونی حکومت گزشتہ برس جون میں بارہ روزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ہونے والی جنگ بندی پہلے ہی توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ جنگ بندی کی بات کرنا قابلِ قبول نہیں اور اس تنازع کا مستقل خاتمہ ضروری ہے۔ عباس عراقچی کے مطابق جب تک جنگ اور جارحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی ایران اپنے عوام اور قومی سلامتی کے دفاع کیلئے لڑائی جاری رکھے گا۔ عباس عراقچی نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا اور ضرورت پڑنے تک لڑائی جاری رکھے گا۔ روسی خفیہ معلومات کی ممکنہ مدد سے متعلق سوال پر انہوں نے براہِ راست تصدیق نہیں کی تاہم کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کوئی نئی یا خفیہ بات نہیں ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular