Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا، عباس عراقچی

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر اپنی نام نہاد زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو دوبارہ مسلط کرنے والے ایگزیکیٹو آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک ناکام تجربہ قرار دیا ہے۔ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید دباؤ بڑھانے کی پالیسی ایک ناکام ہوچکی ہے۔ اس کا اعادہ کرنے کی صورت میں صرف مزاحمت میں اضافہ ہوگا۔ سمجھدار لوگ اس کے بجائے زیادہ سے زیادہ عقلمندی کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ کسی بھی حالت میں جوہری ہتھیار بنانے، حاصل کرنے یا اس کی کوشش کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ عراقچی نے کہاکہ اس بات کی عملی ضمانت حاصل کرنا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی طرف نہیں بڑھے گا، مشکل نہیں ہے بشرطیکہ اس کے بدلے میں اقتصادی دباؤ اور پابندیوں کو ختم اور ایران کے خلاف معاندانہ اقدامات کا سلسلہ ترک کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular