Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ایران کسی صورت امریکا کے آگے نہیں جھکے گا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوگا، حکومت اور عوام ملک میں قائم اتحاد کی حفاظت کریں۔ امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ‌السلام کی شہادت کے موقع پر عوام کے اجتماع سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے اتحاد و یکجہتی کو دشمنوں کے مقابلے میں سب سے بڑی قوت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ایران کو جنگ کے ذریعے شکست نہیں دی جاسکتی، اسی لیے وہ اب اختلافات پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اتحاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، مسلح افواج اور عوام کے درمیان قائم فولادی اتحاد میں کسی کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ یہ ہر فرد خصوصاً قلمکار اور ارباب فکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس عظیم قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنائیں۔ آیت اللہ خامنہ‌ای نے مزید کہا کہ عوام اور سیاسی حلقے سب کو ملک کی خدمت کرنے والوں بالخصوص زحمت کش صدر مملکت کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے تاکہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ملک مزید مستحکم ہو۔
ولی امر مسلمین نے کہا کہ ایک سوال ذہنوں میں ابھرتا ہے کہ امریکہ کیوں ایران سے دشمنی کرتا ہے؟ اس سوال کا جواب اہم ہے اور پیچیدہ بھی۔ اس دشمنی کی تاریخ پرانی ہے۔ گذشتہ 45 سالوں سے امریکہ ایران کا دشمن بنا ہوا ہے۔ مختلف صدور اور جماعتوں نے برسر اقتدار آکر ایران سے دشمنی کا سلسلہ جاری رکھا۔ گذشتہ ادوار میں مختلف بہانے پیش کیے جاتے رہے؛ ایران کو دھمکیاں دی گئیں اور پابندیاں عائد کی گئیں۔ ان سب کی کیا وجہ ہے؟
گذشتہ ادوار میں اس وجہ کو خفیہ رکھا گیا۔ دہشت گردی، حقوق انسانی، حقوق نسواں اور جمہوریت کو وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا بعض اوقات شرافتمندانہ طریقے سے کہا گیا کہ ایران اپنا رویہ بدل دے۔ آج جو شخص اقتدار کی کرسی پر براجمان ہے، اس نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ ہم ایران سے مقابلہ اس لئے کرتے ہیں تاکہ وہ ہماری ہر بات مان لے۔ ایرانی قوم کو اس جملے کی حقیقت سمجھنی چاہئے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ ایران کی تاریخ باعظمت اور پروقار ہے۔ اس قوم سے امریکہ توقع رکھتا ہے کہ اس کا تابعدار بن جائے۔ اس دشمنی کا اصل راز یہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular