
تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دہقان نے کہا کہ اگر ایران کے بحری جہازوں کو قبضے میں لیا گیا تو ان کا ملک اس کا جواب دے گا۔ ان کا یہ بیان امریکی محکمہ انصاف کے ایک سابقہ بیان کے جواب میں آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک قانونی محاذ پر بھی کارروائی کرے گاجہاں تک 520,000 بیرل ایرانی تیل کی امریکا کے ہاتھوں ضبطی کا تعلق ہے تو ایرانی عہدیدار نے اس حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ واقعتاً ایرانی تیل ضبط ہوا ہے یا نہیں۔ ان کا خیال تھا کہ یہ اطلاع تیل اور گیس کی وزارت کے ذریعے جاری کی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بعض اوقات غیر ملکی جہازوں کو ضبط کر لیتا ہے اور انہیں غلط طریقے سے ایرانی قرار دیتا ہے۔


































