Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

ایران معزز ،طاقتور اور خودمختار عراق کا خواہاں ہے،ولی امر مسلمین

امریکا نے عراقی سرزمین پراسکے مہمان نہ صرف قتل کئے بلکہ جرم کا علی الاعلان اعتراف بھی کیا جو کوئی چھوٹی بات نہیں، ایران اس واردات کو کبھی نہیں بھولے گا
، عراقیوں کو جان لینا چاہئے کہ کسی بھی ملک میں امریکی موجودگی صرف اور صرف کرپشن، تخریب کاری اور ویرانی کا سبب بنی ہے،عراقی وزیراعظم سے گفتگو
تہران (نیوز ڈیسک)ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران قاسم سلیمانی کے قتل کو کبھی نہیں بھولے گا اور اس کا جواب ضرور دے گا، ، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ امریکا نے نہ صرف آپ کے گھر کے اندر آپ کے مہمانوں کو قتل کیا بلکہ اس جرم کا علی الاعلان اعتراف بھی کیا جو کوئی چھوٹی بات نہیں، انہوں نے کہا کہ ا یران کو توقع ہے کہ عراقی حکومت، قوم اور اسمبلی امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے مکمل کام انجام دیں گے کیونکہ امریکی موجودگی بدامنی کا سبب ہے، ، عراقیوں کو جان لینا چاہئے کہ کسی بھی ملک میں امریکی موجودگی صرف اور صرف کرپشن، تخریب کاری اور ویرانی کا سبب بنی ہے، انہوں نے قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی ٹارگٹ کلنگ کو امریکی جرائم کا ایک نمونہ قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرے گا، ایران، معزز، طاقتور، خودمختار اور جغرافیائی و اندرونی اتحاد کے حوالے سے سالم عراق کا خواہاں ہے، جبکہ امریکی نظر یہ ایران کے بالکل برعکس ہے کیونکہ امریکا حقیقی طور پر دشمن ہے اور خودمختار، طاقتور اور عوامی اکثریت کے حامل عراق کا سرے سے مخالف ہے،امریکا عراق میں پال بریمر طرز کی حکومت چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ایرا ن عراق تعلقات کے بہت سے مخالف بھی موجود ہیں جن میں سرفہرست امریکا ہے البتہ کسی بھی اعتبار سے امریکا سے نہ ڈریں کیونکہ وہ کسی قسم کی غلطی کرنے کے قابل نہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی اور ان کے پٹھو ہمیشہ خطے کے ممالک کے اندر موجود طاقت کے خلاءکی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ اس رَستے سے افراتفری پھیلا کر اپنی مداخلت کا زمینہ فراہم کریں بالکل وہی کام جو انہوں نے یمن کے اندر انجام دیا ہے اور اب یمن کے افسوسناک حالات کا سب ہی مشاہدہ کر رہے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular