Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ایران ازبکستان کو باہمی تاریخی، ثقافتی اور علمی تعلقات کو مزید توسیع دینا چاہیے، ولی امر مسلمین

https://www.leader.ir/fa/pictures/album/2575/grid?img=76349_522.jpg

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ازبکستان کے صدر شوکت میرضیوف سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور ازبکستان کو باہمی تاریخی، ثقافتی اور علمی تعلقات کو مزید توسیع دینا چاہیے۔ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک طویل وقفے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ ایران اور ازبکستان کے درمیان طویل عرصے تک تعلقات بہت محدود رہے۔ تہران میں ہونے والے مذاکرات کے بعد بہتر مستقبل کی امید ہے۔ ولی امر مسلمین نے کہاکہ ایران ازبکستان کو افغانستان اور ترکمانستان کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں تک رسائی میں مدد دے سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور نقل و حمل کے علاوہ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے تعلقات کے کئی ممالک مخالف ہیں لیکن ہمیں چاہئے کہ ان کی پروا کئے بغیر باہمی مفادات کی خاطر تعاون کے دائرے کو مزید وسعت دیں۔ ازبک صدر شوکت میرضیوف نے اس ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں آنے والے وقفے سے ہمیں بھی افسوس ہے۔ تہران میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں کے تعلقات میں بہتری آنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، نقل و حمل، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ازبک صدر نے غیر منصفانہ پابندیوں کے خلاف ایرانی قوم کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کے دوران ایران کی تعلیمی اور ٹیکنالوجی میں ترقی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ایک قوم دباؤ کے باوجود اپنے رہبر کی ہدایت کی روشنی میں اتحاد کے ساتھ بڑے اہداف حاصل کرسکتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular