غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال
دمشق(نیوز ڈیسک)ایران اور شام نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردئے ،ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری اور شام کے وزیر دفاع جنرل علی عبداللہ ایوب کے درمیان دمشق میں مذاکرات ہوئے ، شام کی تازہ ترین صورتحال اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی شام کے بعض علاقوں میں مسلح دہشت گرد گرہوں کی بیخ کنی میں سب سے اہم رکاوٹ ہے، مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک بعض علاقائی اور عالمی طاقتوں کی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھیں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران اور شام کے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
ایران اور شام کے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
-
Ilyas - جولائی 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































