
تہران: سوئیڈن میں مقدس ترین کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق سفیر کی مدت ختم ہونے کے بعد سوئیڈن میں اپنے نئے سفیر کو نہیں بھیجے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا کہ ایران سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا اجازت نامہ جاری کرنے کی وجہ سے اپنے نئے سفیر کو وہاں نہیں بھیج رہا۔


































