Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی نسل کشی کا براہ راست ذمہ دار امریکا ہے، ایران

تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جرائم کا براہ راست ذمہ دار امریکہ ہے۔ ترجمان نے غزہ پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں کو فلسطین میں نسل کشی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جرائم کی براہ راست ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔
اسماعیل بقائی نے غزہ کے نہتے عوام پر جاری ان حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ سفاکانہ کارروائیاں امریکہ کی مکمل حمایت اور سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں۔ بقائی نے مزید کہا کہ تمام ممالک اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کو روکیں۔ انہوں نے صیہونی ریاست کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان مظالم میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی شراکت سے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی پامالی ہورہی ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرناک نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے عالم اسلام کی خصوصی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں مؤثر اقدام کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular