Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران نے ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا، براہ راست مذاکرات سے انکار

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی کے جواب میں امریکی صدر کے خط سے متعلق ایرانی نقطہ نظر کو واضح کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری جواب میں ایک خط شامل ہے، جس میں موجودہ صورتحال اور امریکی خط سے متعلق ایرانی نقطہ نظر واضح کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنا خط عمان کے حوالے کیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی زیادہ سے زیادہ دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے حالات میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے پر قائم ہے، لیکن بالواسطہ مذاکرات اسی طرح جاری رہ سکتے ہیں جس طرح ماضی میں کیے گئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 مارچ کو ایران کو خط بھیجا تھا، امریکی صدر کے خط کے مندرجات کو سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اُنہوں نے ایران سے نئے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular