Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے، وزارت خارجہ

تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ایران مخالف بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم ہے۔ اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی ہوگی کہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ و علانیہ کردار کو نظرانداز کیا جائے۔ وزیر خارجہ ترکیہ نے درست کہا کہ علاقے کو کسی بھی قوم یا ملک کی بالادستی سے آزاد ہونا چاہیے، لیکن سوال یہ ہے کہ اسرائیل کا کیا ہوگا؟۔ بقائی نے مزید کہا کہ جب ترکیہ کے حمایت یافتہ گروہوں نے دمشق پر حملہ کیا، تو اسرائیل نے شام کی دفاعی و عسکری تنصیبات پر وسیع حملے کیے اور 90 فیصد سے زیادہ انفراسٹرکچر تباہ کردیا۔ آج اسرائیل نے نہ صرف جولان کی تمام پہاڑیوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے بلکہ شام کے اہم آبی وسائل بھی اس کے کنٹرول میں ہیں۔ وہ مسلسل شام کی خودمختاری کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ یہ وہ نتائج ہیں جو غلط پالیسیوں کے باعث پورے خطے کو بھگتنا پڑے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران نے گزشتہ پانچ دہائیوں میں کبھی بھی توسیع پسندانہ مؤقف اختیار نہیں کیا بلکہ اس کی واحد ترجیح فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت ہے۔ اگر پس پردہ خنجروں کا وار نہ کیا جاتا تو آج کوئی غزہ کے عوام کی جبری ہجرت یا غرب اردن کے الحاق کی بات نہ کرتا۔ بقائی نے تاکید کی کہ ایران ہمیشہ دہشت گردی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کھڑا رہا ہے۔ ایران پہلا ملک تھا جس نے داعش کے خلاف جنگ میں علم بلند کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں اس فتنے کو ختم کیا۔ ہم نے ترکیہ میں فوجی بغاوت کی مخالفت کی اور اس کے خلاف اقدامات کیے۔ ہم نے ہمیشہ ترکیہ کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کی ہے۔
آخر میں، ترجمان وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کسی بھی دباؤ کے تحت اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لاتا۔ہم اپنی اصولی پالیسیوں پر ثابت قدم ہیں اور روزانہ اپنی حکمت عملی تبدیل نہیں کرتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular