Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران فلسطین کی حمایت میں سب سے آگے ہے، اسماعیل ہنیہ

تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے غزہ کی جنگ کے دوران افسانوی مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ جنگ بندی قرارداد کے ایک دن بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے تہران پہنچے اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور غزہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نےغزہ کی پٹی کے علاوہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی جاری جارحیت کا بھی جائزہ لیا۔ بعد میں مشترکہ نیوز کانفرس کے دوران اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل کی سیاسی حمایت اب کم ہوتی جا رہی ہے، جس کا ثبوت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ہے جس میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین کے مقصد اور قوم کی حمایت میں سب سے آگے کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular