تہران : ایران نے امریکی مطالبات کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہےکہ اب تک امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں کیے۔ ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اب تک جو بات چیت ہوئی ہے وہ پیغامات ہیں جو ہمیں ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ امریکا میں کتنے لوگ ہیں جو امریکی سفارت کاری کے دعووں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں؟۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہمارا کام واضح ہے جبکہ دوسری طرف پوزیشن بدلتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو میٹنگز ہوتی ہیں وہ ایک فریم ورک ہے جو انہوں نے خود قائم کیا اور ہم نے اس میں شرکت نہیں کی، یہ خطے کے ممالک کے لیے اچھی بات ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کی فکر کریں، لیکن انہیں محتاط رہنا چاہیے کہ جنگ کس فریق نے شروع کی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں کیے، ایران
امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں کیے، ایران
-
Raza Musani - مارچ 30, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































