Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران میں مصنوعی ذہانت کے حامل ہزار کلو میٹر سے زائد رینج کے کروز میزائل تیار

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے مصنوعی ذہانت کے حامل 1000 کلومیٹر سے زائد رینج کے حامل کروز میزائل تیار کیے ہیں۔ آپریشن والفجر 8 کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ ایرانی مسلح افواج کے ساتھ مل کر ملک کی سمندری حدود کی مکمل حفاظت کرے گی اور کسی بھی قسم کی دراندازی کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے ایران کے جدید دفاعی ساز و سامان، بشمول میزائل، ڈرون، جنگی کشتیوں اور آبدوزوں کا ذکر کرتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی حرکات و سکنات کے بارے میں محتاط رہیں۔
ایڈمرل تنگسیری نے مزید کہا کہ خلیج فارس بین الاقوامی سمندر نہیں ہے اور چونکہ اس کی گہرائی 200 میٹر سے کم ہے لہذا اسے عالمی سمندر قرار نہیں دیا جا سکتا اس لیے غیر ملکی طاقتوں کو اس میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular