
اسلام آباد: سابق سینیٹر و سیاسی رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اسرائیل پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔ ایران نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر اسرائیل کا بھرم توڑ دیاہے، ایران میں اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت ہے۔ امید ہے معاملہ رک جائے گا۔ مسلم ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہوں، مشاہد حسین نےکہاکہ ایرانی حملے کے بعد مشرق وسطی میں خوشی کی لہر ہے۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی نےکہاکہ اسرائیل کے علاوہ کوئی ملک مشرق وسطی میں جنگ نہیں چاہتا۔ اسرائیل تنہا ہوچکا ہے، امریکا بھی جنگ نہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔


































