
تہران : ایران کے شہر بندر عباس کے شہید رجائی پورٹ پر دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے برتھ پر آگ بھڑک اٹھی ۔ دھماکا بندرگاہ میں موجود گیس ٹینکر اور عمارت میں ہوا۔ قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکا بندرگاہ پر تیل کے ڈپو میں ہوا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ پورٹ کمپلیکس کے اندر ایک انتظامی عمارت میں ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے انتظامی عمارت مکمل طور پر تباہ اور کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔


































