Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران کی شام کی نئی حکومت سے بالواسطہ رابطوں کی تصدیق

تہران: ایران نے شام کی نئی حکومت سے بالواسطہ رابطوں کی تصدیق کردی۔ خصوصی ایلچی برائے شامی امور محمد رضا رؤف شیبانی نے کہاہے کہ ایران بالواسطہ طور پر دمشق کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ایران کو شام سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے ثالثی کرنے والے ملک سے متعلق کسی قسم کی وضاحت نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران شام کی صورتحال کو دیکھ رہا ہے۔ دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک کی خودمختاری اور معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر ہونے چاہییں۔ شیبانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران شام میں ہونے والے واقعات کو دیکھ رہاہے اور مناسب وقت پر اپنے لائحہ عمل کا تعین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اس بات پر قائم ہے کہ شام کی خود مختاری اور مستقبل کو اس کے اپنے لوگوں کو تشکیل دینا چاہیے۔ ہم اس ملک کے معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular