Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

ایران چین اسٹریٹیجک معاہدہ ، امریکا اور اتحادیوں میں صف ماتم

 ایران اگلے 25 سال تک چین کو درکار تمام خام تیل فراہم کرے گا اسب تیل کی امدنی کو ایران اپنی مرضی سے استعمال کرسکےگا، دستاویز
چین ایران میں تیل کی صنعت میں سرمایہ کرے گا، بندرگاہوں کی تعمیر میں بھی حصہ لے گا، امریکا معاہدہ ناکام بنانےکی پوری کوشش کرے گا،وزارت خارجہ
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدے سے امریکا اور اسرائیل میں صف ماتم بچھ گئی، اور معاہدے کے خلاف بڑے پیمانےپر زہریلا پروپیگینڈا شروع کردیا، معاہدے کے مطابق
تحت ایران اگلے 25 سال تک چین کو درکار تمام خام تیل فراہم کرے گا اسے تیل کی امدنی کو اپنی مرضی سے استعمال کرسکےگا، چین ایران میں ایسی ریلوے لائن بچھائے گا جو ایران کے راستے پاکستان کو عراق اور شام سے جوڑے گی، معاہدے کی دستاویز کے مطابق چین ایران میں تیل کے شعبے میں اپنی مرضی سے سرمایہ کاری کر سکے گا، چین ساحل کی ترقی کے ساتھ مکران خطے میں بندرگاہوں کی تعمیر میں بھی حصہ لے گا۔ دونوں ملک پیٹروکیمیکل مصنوعات، سویلین جوہری توانائی کی فراہمی، شاہراہوں، ریلوے اور سمندری رابطوں کی تعمیر اور بینکاری میں تعاون کریں گے، معاہدے کے تحت دونوں ممالک منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی اعانت اور منظم جرائم کے خلاف بھی تعاون کریں گے، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کے معاندانہ رد عمل کے حوالے سے کہا کہ بلاشبہ، وہ ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے دشمن ہیں اور وہ ان مذاکرات اور اس دستاویز کی ناکامی کو شکست دینے کی پوری کوشش کریں گے، موسوی نے خلیج فارس میں ایرانی جزیروں کے کرائے پر لینا، کم قیمت پر تیل فروخت کرنے کی اجارہ داری، مسلح افواج کی تعیناتی وغیرہ جیسے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا جو مسترد کرنے کے قابل بھی نہیں، انہوں نے کہاکہ معاہدے کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائےگی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular