
زاہدان : ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دو فوجی اڈوں پر حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔ صوبے کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی کے مطابق جیش عدل کے دہشت گردوں نے رسک اور چاہ بہار شہروں میں فوجی اڈوں پر حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا۔ حملے میں پاسداران انقلاب کے پانچ اہلکار شہید ہوئے۔ کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔


































