Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ایران اور وینیزویلا کے درمیان 20 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

تہران : ایران اور وینیزویلا نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 20 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وینزویلا کے ہم منصب نکولس مادورو کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ شراکت داری کے معاہدے میں سائنس، ٹیکنالوجی، زراعت، تیل اور گیس، پیٹرو کیمیکل، سیاحت کے ساتھ ساتھ ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ ابراہیم رئیسی نے اس معاہدے کو امریکا اور مغربی دباؤ کے باوجود دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے دوطرفہ عزم کی علامت قرار دیا۔ تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ خارجہ پالیسی کے میدان میں آزاد ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں رہا ہے اور وینزویلا نے دشمنوں اور سامراج کی پابندیوں کے خلاف مزاحمت کی ہے اور مثالی مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 سالوں میں ہمارے ملک کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کی گئی اور دھمکیاں دی گئی جبکہ ایرانی قوم نے ملک کی ترقی کی خاطر پابندیوں کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular