
مسقط: امریکا اور ایران کے درمیان عمان میں بلواسطہ مذاکرات ختم ہوگئے۔ فریقین نے مزاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے اگلے ہفتے مزید بات چیت پر اتفاق کیا۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے عمان کے ذریعے بلواسطہ بات چیت کی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور انیس اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فریق بے نتیجہ مذاکرات کی تلاش میں نہیں ہے۔ ایسے مذاکرات جو وقت کا ضیاع ہوں۔
عمان کے وزیر خارجہ نے مسقط میں اعلٰی سطحی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت تعمیری اور باہمی احترام کے ماحول میں ہوئی۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات اگلے ہفتے جاری رکھیں گے۔


































