
تہران : ایران اور عراق شلمچہ بصرہ ریلوے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے پر مفاہمت کے قریب پہنچ گئے۔ ایران کی ریلوے کمپنی کے سی ای او میعاد صالحی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے مابین ریلوے کے شعبے میں مفاہمت طے پائی ہے اور شلمچہ بصرہ ریلوے کی تعمیر میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے ایران کے سرحدی گزرگاہ خسروی سے ریل رابطے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔ میعاد صالحی نے مزید کہا کہ ان مفاہمتوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے سے دونوں جانب کے عوام آئمہ اطہار ع کی زیارت کے لئے ٹرین سروس خدمات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔


































