Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بنیادی اصولوں کی اساس پر یورپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، ایران

تہران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے برطانوی اور پولش ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں یورپ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے لیے تہران کے مستقل عزم کا اعادہ کیا۔ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے بنیادی اصولوں کی اساس پر ملی مفادات کے تحت ہمیشہ گفتگو اور مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ علاقے میں امن و استحکام کا حامی رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
پولینڈ کے ہم منصب رادوساؤ سیکورسکی سے گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ ایران ہمیشہ یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت اور اس کی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے پرعزم رہا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ موضوعات، ایٹمی مذاکرات اور علاقائي تغیرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان اسمعٰیل بقائی نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک سنجیدگی ظاہر کرتے ہیں تو تہران اپنے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular