Sun Oct 25, 2026

ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

روزانہ کی خبریں

ایران: علی اکبر احمدیان سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری مقرر

تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسلامی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی اکبر احمدیان کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا سیکریٹری مقرر کر دیا۔ سیکریٹری برائے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ایران میں اعلیٰ سطح کا عہدہ ہے، جو ملک کی داخلی اور علاقائی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ احمدیان سے قبل علی شمخانی اس عہدے پر پچھلے 10 برس سے تعینات تھے، وہ ماضی میں ایرانی بحریہ کے ایڈمرل رہ چکے ہیں۔ احمدیان پاسداران انقلاب اسٹریٹجک سینٹر کے سربراہ ہیں۔ وہ مصالحتی کونسل کے رکن بھی ہیں، 1976 سے 1979 تک وہ پاسداران انقلاب بحریہ کے کمانڈر تھے۔ 1979 سے 1986 تک احمدیان نے پاسداران انقلاب جوائنٹ اسٹاف کی سربراہی کی۔ جولائی 2000 میں ولی امر مسلمین آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے احمدیان کو پاسداران انقلاب کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا تھا۔ انہیں فورس میں جدیدیت لانے اور اس کے آپریشنز کو مزید موثر بنانے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔24 مارچ 2007 کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے انہیں پاسداران انقلاب سے منسلک قرار دیتے ہوئے ان کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular